اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبا.20مارچ2020ء چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے جس کے بعد اس کی ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 45 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سب سے پہلے چین کے شہر وہان سے شروع ہوا تھا جہاں صورتحال کو وقت کے ساتھ ساتھ کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
وہان میں پاکستانی طلباء کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔وائرس پھیلتے ہی ان طلباء کو واپسی نہیں لایا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے طلباء کو اس لئے نہیں لایا گیا تھا کیونکہ ان سے کورونا وائرس پاکستان میں پھیل سکتا تھا۔لیکن اب حکومت پاکستا ن کی جانب سے چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے لئے کھانے پینے کا سامان بھیجا گیا ہے۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنی ٹویٹ میں ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق 1300 طلباء کے لئے 15 دن کے کھانے کا سامان اور دیگر ضروری سامان وہان بھیج دیا گیا ہے۔
مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور ہر قسم کے اقدامات کرنے میں سب سے پہلے ہو گی۔یاد رہے کہ چین میں پھنسے طلباء کے والدین کی جانب سے بھی بار بار احتجاج کیا جا رہا تھا کہ حکومت ان کے بچوں کو واپس پاکستان لے کر آئیں، لیکن حکومت کی جانب سے واپسی نہیں کی گئی تھی۔لیکن اب پاکستان میں بھی کوروانا وائرس پھیل گیا ہے جس کے بعد ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد450 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد2 ہو گئی ہے۔
Agar Aapko ye Article pasand aaya to aap hamare YouTube Channel ko Subscribe kar sakte hai.
Aap hame Twitter aur Facebook par bhi follow kar sakte hai
Post a Comment